|
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ کی امام مہدی(عج) کے بارے میں بشارت:
باسنادہ عن ابی سعید الخدری قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ: ابشرکم بالمھدی یبعث فی امتی علی اختلاف من الناس و زلزال فیملا الارض قسطا و عدلا کما ملئت ظلما و جورا یرضی عنہ ساکن السماء و ساکن الارض یقسم المال صحاحا فقال لہ رجل وما صحاحا قال السویۃ بین الناس۔ ابو سعید خدری روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ نے فرمایا : میں تمہیں مہدی کی بشارت دیتا ہوں کہ وہ اس وقت میری امت میں آئے گا کہ جب وہ آپس میں اختلاف کررہے ہوں گے اور لڑکھڑا رہے ہوں گے تو وہ زمین کو اسی طرح انصاف و عدالت سے پر کرے گا جیسا کہ وہ ظلم و ستم سے پر ہوچکی ہو اس سے آسمان و زمین والے راضی ہوں گے وہ مال کو صحیح تقسیم کرے گا تو ایک شخص نے ان سے پوچھا کس طرح صحیح تقسیم کریں گے تو آپ نے فرمایا لوگوں میں برابر تقسیم کرے گا ![]() ![]() ![]() ![]() ![]()
السلام اے پرده توحید کے مضمر علی تیرے دم سے چین کی سانسیں سداۓ زندگی آفتاب حق پس صد پرده اسرار حق تجھ هی سے مطلع ازهان پر اظهار حق یوم ندعو کے اشاروں میں تری عظمت کی بات غیب پر ایمان لانا اتقیا کی کاﺋنات دنیاۓ مکفور کیا دیکھے ترے انوار کو کون پھاندے اس جهالت کی کڑی دیوار کو تو که وه هے کارفرما صرف احساسات پر هے ترا دست تصرف دهر کے حالات پر چشم موجودات کرتی هے سدا تجھ کو تلاش منتظر هے وقت ساکن هے مثال دور باش آکہ اب انسانیت کی تلخ هے هونٹوں پہ جاں زندگی لیتی هے گویا اب نزع کی هچکیاں ذھن سے جعفر نکلتی هیں سدا چنگاریاں دیکھا هوں حق په جب باطل کی مینا کاریاں
|
|