ابو بصیر امام صادق علیہ السلام سے نقل کرتے ہیں: تمام انبیاء کی ان پر آنے والی غیبتوں کے حوالے سے سنتیں ہمارے اہل بیت کے قائم کے حصے میں بھی اسی طرح ہوں گی۔ تو ابو بصیر کہتا ہے کہ میں نے عرض کیا: اے فرزند رسول خدا آپ اہل بیت میں کون قائم ہے؟ آپ(ع) نے فرمایا: میرے فرزند موسی کا پانچواں (نسل کے اعتبار سے) فرزند اور وہ کنیزوں کی سردار کا فرزند ہوگا اور لوگوں کی نظروں سے غائب ہوجائے گا، غیبت اس قدر طولانی ہوگی کہ اھل باطل شک و شبہ میں پڑ جائیں گے پھر اللہ تعالی اسے ظاھر کرے گا اور اس کے دست مبارک پر مشرق و مغرب فتح کرے گا اور حضرت عیسیٰ بن مریم آسمان سے نازل ہوں گے اور اس کی اقتدا میں نماز پڑھیں گے اور زمین اللہ تعالی کے نور سے منور ہوگی اور زمین پر کوئی ایسا گھر نہ ہوگا کہ جہاں غیر اللہ کی عبادت ہو صرف اللہ کی عبادت ہوگی اور تمام کا تمام دین اللہ کے لئے ہوگا اگرچہ مشرکین پسند نہ کریں
|
|