
مصركے مفتی علی جمعہ نے اسرائيلی جارحيت كے حوالے سے كہا ہے كہ اسرائيل نے مقبوضہ فلسطين میں نيا ہولو كاسٹ برپا كر ديا ہے۔ جس سے تاريخ بشريت میں ايك نئے تاريك موڑ كا اضافہ ہو گيا ہے اوراسرائيل كے جرائم نازيوں كے جرائم سے كہیں زيادہ سنگين ہیں۔
سعودی اخبار "عكاظ" نے لكھا ہے كہ مفتی مصرعلی جمعہ نے سعودی عرب میں موجود فلسطينی زخميوں كی تيمارداری كی اور كہا: اسرائيل نے انسانيت كے خلاف وحشی ترين جارحيت كا ارتكاب كرتےہوئےفلسطينی عوام كا قتل عام كيا ہے۔ انھوں نے كہا كہ اسرائيل ايسے جرائم كا ارتكاب كر رہا ہےجس كا تاريخ كےظالم ترين افراد نے بھی ارتكاب نہیں كيا ۔ دوسری طرف سے الازہر يونيورسٹی كے ۱۲ ہزار اراكين نے اپنی ايك دن كی تنخواہ غزہ كے مظلوموں كو دينے كا اعلان كيا ہے ۔ الازہر يونيورسٹی كے فارغ التحصيل طلباء نے ايك عالمی كانفرنس كا انعقاد كر كے اسلامی ، عربی اور عالمی اداروں سے اپيل كی ہے كہ غزہ میں اسرائيلی جارحيت كو فوراً بند كروائیں۔ كانفرنس كے اختتام پر شركاء نے قاہرہ میں ايك بہت بڑا مظاہرہ بھی كيا جس میں اسرائيل كے خلاف سخت نعرہ بازی كی گئی اور فوری جنگ بندی كا مطالبہ دہرايا گيا۔