تبليغاتX
مهدی فورم - سعودی عرب میں شیعیان اہل بیت (ع) کی گرفتاریوں میں اضافہ
 

سعودی حکمرانوں نے اصلاحات کے اپنے حالیہ دعؤوں کے برعکس اپنی تازہ ترین فرقہ وارانہ کاروائیوں کے دوران شیعہ اکثریتی صوبے «الاحساء» کے بے شمار شیعہ شہریوں کو حراست میں لیا ہے ؛ یہ کاروائیاں الاحساء کی گورنر «بدر بن جلوي» کے زیر نگرانی ہورہی ہیں اور اس کا واحد سبب فرقہ وارانہ تعصب ہے.

ابنا کی رپورٹ کے مطابق کریمنل انوسٹی گیشن کے ادارے نے الاحساء کے شہر «الرمیلہ» کی 40 سالہ شہری «محمد حسين عبود» کو عزاداری کا سیاہ لباس بیچنے کے الزام میں تحقیقات کے لئے بلوا کر گرفتار کیا اور انہیں جیل بھیج دیا.

اسی شہر کے ایک 28 سالہ باشندے «صالح محمد عبداللہ» کو صرف اس لئے گرفتار کیا گیا ہے کہ انہوں نے شہر کی ایک مسجد کے منار کا گلدستہ تعمیر کیا تھا!.

اسی حال میں سعودی حکام نے الہفوف کے علاقے "البطاليہ" و "حي الکوت" نامی علاقوں کی دو امامبارگاہوں اور مساجد کو فرقہ وارانہ رجحانات سے متأثر ہوکر بند کردیا اور یہ اقدام بھی بن جلوی کی ہدایات پر عمل میں لایا گیا ہے.

یادرہے کہ سعودی حکمرانوں نے غزہ کی مظلومین کی حمایت میں شیعہ باشندوں کے جلسے جلوسوں اور اس کے بعد 28 صفر کو رسول اللہ (ص) کی وفات کے دن عزاداری کے مقصد سے مدینہ منورہ میں شیعیان اہل بیت (ع) کے اجتماع کے بعد سعودی حکمرانوں نے شدید ترین غیر انسانی حملے کرکے شیعہ زائرین کو مسجد النبی (ص) کے اندر ہی شہید کردیا اور مختلف علاقوں میں شیعیان حیدر کرار کے املاک کو نقصان پہنچایا اور اس وقت سے شیعہ باشندوں کے خلاف سعودی عرب کی ریاستی دہشت گردی میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور اب تک دسیوں شیعہ مساجد اور امامبارگاہوں کو بند کردیا ہے اور سینکڑوں افراد کو جیلوں میں بند کردیا ہے مگر نہ تو کسی حکومت نے سعودی شہریوں کو بنیادی شہری حقوق سے محروم کرنے کے اس سلسلے پر نہ تو کوئی تنقید کی ہے اور نہ ہی کسی انسانی حقوق کی پاسداری کی دعویدار تنظیم نے ان کے مصائب پر آواز اٹھائی ہے.

یہ بھی قابل ذکر امر ہے کہ غزہ کے مسئلے کے بعد سعودی عرب کے شیعیان اہل بیت علیہم السلام نے مسجد النبی (ص) میں گاڑیاں داخل کرنے اور جوتوں کے ساتھ داخل ہوکر گولیاں چلانے کے وحشیانہ اقدام میں سعودی امر بالمعروف اور نہی عن المنکر نامی بدنام زمانہ انتہاپسند تنظیم کا کردار سب سے زیادہ قابل توجہ رہا.

+ تحریر شده  5 Apr 2009میں ٹایم 9 AM  قلم نگار سیفی  |